عوام سونا نکالنے پہنچ گئے، نالے کا پانی پارے سے آلودہ

عوام سونا نکالنے پہنچ گئے، نالے کا پانی پارے سے آلودہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان اپر کے تریخ کونڑ نالے میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی خبر پر مقامی آبادی سونا نکالنے پہنچ گئی۔

مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سونے کے ذرات جمع کرنےکے لیے مرکری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے تحصیل کانی گرم کے نالے کا سارا پانی آلودہ ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں