پاکستان کی امریکا، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان کی امریکا، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کردی۔

امریکی اور برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات جمعرات کو ہوسکتے ہیں، فریق معاہدے کےلیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتا ہے۔ 

امریکا نے گذشتہ روز سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے باوجود آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا ہے، ٹینکر چینی ملکیت میں ہے اور اس پر چینی عملہ سوار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں