بحری ناکہ بندی غیرقانونی، اشتعال انگیز غلطی ہے،ایرانی سفیر

بحری ناکہ بندی غیرقانونی، اشتعال انگیز غلطی ہے،ایرانی سفیر
فائل فوٹو، رضا امیری مقدم
فائل فوٹو، رضا امیری مقدم

ایران نے بحری ناکہ بندی کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز غلطی قرار دیدیا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کا غیر قانونی، اشتعال انگیز اور غیر تعمیری اقدام خطرناک غلطی ہے۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ غلط اندازہ مزید غلطیوں کے ذخیرے میں اضافہ کرتا ہے، اس کے سنگین نتائج پورے خطے اور اس سے باہر تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی دہشت گردی، روزگار، عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہے، یہ ممکنہ طور پر با عزت اخراج اور عزت بچانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ اس کا مقصد یہ تاثر پیدا کرکے ساکھ حاصل کرنا ہے کہ چیزیں طاقت کے ذریعے مسلط کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح اسلحہ کے استعمال اور امریکی ٹیکس دہندگان پر اخراجات کا جواز فراہم کیا جا رہا ہے، معاشی دہشت گردی ذاتی انا کی تسکین کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، دنیا سب دیکھ رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں