رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بیسں چلائی جائیں گی: عظمیٰ بخاری

رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بیسں چلائی جائیں گی: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو  کے دوران تنقید کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ شور مچانے والے شور مچاتے رہیں گے، مریم نواز عوام کی فلاح کے کام کرتی رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس سال توقع سے زائد گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور صوبہ ملک میں اپنے حصے سے زیادہ گندم پیدا کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر عوامی اعتماد کو سراہا اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں متعدد میگا پروجیکٹس مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں اور وسائل براہِ راست عوام کی فلاح پر خرچ ہو رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں