یورپی یونین کا پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم منعقد کرنے کا اعلان

یورپی یونین کا پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم منعقد کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای یو پاک بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، فورم میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اور پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے۔

فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک، گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور اہم شعبے زیرِ غور آئیں گے۔

یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں