جرگے کے دوران خاتون کا قتل، ماموں اور نانا سمیت 18 ملزمان گرفتار

جرگے کے دوران خاتون کا قتل، ماموں اور نانا سمیت 18 ملزمان گرفتار
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

خیرپور میں جرگے کے دوران فریق کے مطالبہ نہ ماننے پر پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ماموں اور نانا سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں لڑکی کے اہل خانہ نے سوا ایکڑ زمین اور 20 لاکھ نقد کا تقاضا کیا تھا، رقم دینے سے انکار پر ماموں نے اپنی بھانجی کو سب کے سامنے قتل کر دیا، مقتولہ کا شوہر جرگے میں شامل نہیں تھا۔

قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کر لی۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سندھ کی صوفی روایات کے منافی ہیں، ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں