ہراسانی اور طالبہ کی مبینہ خودکشی کا کیس، انکوائری ٹیم میرپورخاص پہنچ گئی

ہراسانی اور طالبہ کی مبینہ خودکشی کا کیس، انکوائری ٹیم میرپورخاص پہنچ گئی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ہراسانی اور طالبہ کی مبینہ خودکشی کے کیس کے سلسلے میں آئی جی کی 5 رکنی خصوصی انکوائری ٹیم میرپورخاص پہنچ گئی۔

انکوائری ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سہائی عزیز کر رہی ہیں جبکہ ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر بھی انکوائری ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایس ایس پی میرپورخاص نے آئی جی انکوائری ٹیم کو معاملے پر بریفنگ دے دی ہے۔

ایس ایس پی سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ کرائم سین اور نجی میڈیکل کالج بھی جائیں گے۔

شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں