سپریم کورٹ کا نجی ایئر لائن کے ملازم کو 24 سال کے بقایاجات دینے کا حکم

سپریم کورٹ کا نجی ایئر لائن کے ملازم کو 24 سال کے بقایاجات دینے کا حکم
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی ایئر لائن کے ملازم کو 24 سال کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملازم کو 2002ء میں اسکیم کے تحت ریٹائر کیا گیا۔

اس پر جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا ملازم کو پینشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے؟ جواب میں نجی ایئر لائن کے وکیل نے کہا کہ پینشن کی ادائیگی کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے پینشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی ایئر لائن خود پیش ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں