اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے ایران کی تصدیق کا انتظار ہے: عطا اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تصدیق کا انتظار ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تاحال باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔پاکستان سفارتکاری و مکالمے کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4:50 پر ختم ہو رہی ہے۔ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یہ کوششیں تاحال جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




