ڈاکٹر سارنگ کے قتل کا مقدمہ درج

ڈاکٹر سارنگ کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی میں میٹروپول کے قریب ڈاکٹر سارنگ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

آرٹلری میدان تھانے میں ڈاکٹر سارنگ کے بھائی سرمد حسین کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سارنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشا میں سوار تھے اور میٹروپول کے قریب انھیں ایک گاڑی نے روکا، جس میں سے ایک مسلح شخص اترا، اترنے کے بعد اس نے رکشا میں سوار ڈاکٹر سارنگ کو بھی باہر اترنے کا کہا اور باہر اترتے ہی ڈاکٹر سارنگ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

متن کے مطابق ایک گولی ڈاکٹر سارنگ کے سینے میں لگی جو آر پار ہوگئی جبکہ تین گولیاں ٹانگوں پر لگیں۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ فوری طور پر رکشا میں ہی انھیں جناح اسپتال لے گئیں، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں