کراچی، ڈیفنس کے ایک گھر میں سانپ نکل آیا

کراچی، ڈیفنس کے ایک گھر میں سانپ نکل آیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر میں سانپ نکل آیا، جس پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر پہنچے اور سانپ کو پکڑلیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں اطلاع موصول ہوئی کہ ڈیفنس کے فیز ایٹ میں ذوالفقار اسٹریٹ پر ایک گھر میں سانپ نکل آیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم وہاں روانہ کردی گئی، ٹیم نے گھر میں سانپ ڈھونڈ کر اسے قابو کرلیا اور گھر میں موجود تمام افراد کو بھی ریسکیو کرلیا۔

اہلکاروں نے سانپ پکڑنے کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں