جوہر موڑ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جوہر موڑ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈالمیا قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈالمیا پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم جوہر موڑ پر شہری کے قتل میں بھی ملوث نکلا ہے۔

گرفتار ملزم 2 روز قبل شہری کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر موڑ واقعے کا مقدمہ تھانہ شارعِ فیصل میں درج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں