پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: فاروق ستار

پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: فاروق ستار
فاروق ستار—فائل فوٹو
فاروق ستار—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018ء میں کراچی کا ماسٹر پلان بنایا گیا تھا، جس پر 2030ء تک عمل درآمد ہونا تھا، کراچی کی 4 کروڑ کی آبادی طارق منصور کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ 2007ء میں ایم کیو ایم نے ایک ماسٹر پلان بنایا تھا، جوڈیشل کمیشن کے حکم پر سندھ حکومت نے اس ماسٹر پلان کو منظور کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب اس ماسٹر پلان کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، یہ لوگ اپنے کرائم کو چھپانے کے لیے نیا پلان بنا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں