پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: جام خان شورو

پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: جام خان شورو
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس پر قبضے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس پر قبضے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سندھ کے وزیرِ آبپاشی کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 24 کروڑ عوام کو پیاسا مارنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں