سہیل آفریدی کی کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سہیل آفریدی کی کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

سہیل آفریدی نے کابینہ ارکان اور انتظامی سیکرٹریز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افسران کےخلاف بلاامتیازکارروائی کریں، ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سیل وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کرے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عوامی شکایات اور ان کے ازالے کا روزانہ جائزہ لوں گا، بروقت ازالہ نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سہیل آفرید ی نے انتظامی سیکریٹریز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمے رواں مالی سال میں ڈی ایف سی اسکیموں کی تکمیل یقینی بنائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں