لاہور: پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، ضابطہ فوجداری کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل

لاہور: پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، ضابطہ فوجداری کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل
لاہور: پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، ضابطہ فوجداری کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں ضابطہ فوجداری 176 کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ 

انکوائری مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جمع کروادی جس میں بتایا گیا کہ دونوں خواتین پر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں خواتین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ تھانہ ٹاؤن شپ کے ایس ایچ او کو پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے گیے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی حتمی و جوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں