بچوں میں دل کے امراض بڑھ رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں بچوں کا اسپتال بن رہا ہے، عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ بچوں میں دل کے امراض بڑھ رہے ہیں، دل کے شعبے کے اسپتال پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے، اس وقت ایس آئی سی وی ڈی بھی کام کر رہا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اعظم بستی اور بلدیہ میں ایس آئی وی سی ڈی کے سینٹرز قائم ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ بلدیہ کے سینٹر میں او پی ڈی بنانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ بچوں میں دل کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ وزیر صحت سندھ نے کہا این آئی سی وی ڈی میں بچوں کا اسپتال بن رہا ہے۔
Load/Hide Comments




