امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت میں مذاکرات کی 60 روزہ ڈیڈلائن گزر گئی

امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت میں مذاکرات کی 60 روزہ ڈیڈلائن گزر گئی

امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت میں مذاکرات کی 60 روزہ ڈیڈ لائن گزر گئی۔

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کےساتھ مفاہمتی یادداشت میں60 دن کی ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں، ایران ڈیڈ لائنز اور الٹی میٹم کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجما ن اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں60 روزہ ڈیڈ لائن پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے باعث بات چیت ہی شروع نہیں ہوئی۔

اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی میں کمی کےلیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری ہیں، اُن کے علاوہ کوئی اور ثالث نہیں۔

ایرانی ترجمان نے آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی وجہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کو قرار دیا اور کہا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی محفوظ بنانے کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں