میڈیا کو نظر آتا ہے کونسی حکومت بارش میں متحرک ہوتی کونسی غائب ہوجاتی ہے: عظمیٰ بخاری

شرجیل میمن (دائیں)، عظمیٰ بخاری (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
شرجیل میمن (دائیں)، عظمیٰ بخاری (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں بارش ہوتی ہے تو چند گھنٹوں میں پانی کلیئر ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ میں جب زیادہ بارش ہوتی تو پانی کئی کئی دن تک کھڑا رہتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، گجرات اور راولپنڈی میں اس سیزن تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔ راولپنڈی میں دنوں میں نہیں صرف چند گھنٹوں میں انتظامیہ نے پانی کلیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو نظر آتا ہے کہ کونسی حکومت بارش میں متحرک ہوتی کونسی حکومت بارش کے پانی کو دیکھ کر غائب ہوجاتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہر سال بارشوں کے سیزن میں کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن 17 سال والی حکومت نہیں جاگتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو کوسنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ 17 سال بعد بھی اپنی نالائقیاں دوسروں پر ڈالنے کی آپ کی عادت نہیں گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں