آج کے بل میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس سے خدانخواستہ کسی چیز کو خطرہ ہو: خواجہ آصف

خواجہ آصف - فوٹو: فائل
خواجہ آصف – فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج کے بل میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس سے خدانخواستہ کسی چیز کو خطرہ ہو۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو آخری آئینی ترمیم ہوئی تھی آج اس کے مطابق قانون کو ڈھالا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پورا بل آج پڑھ کر سنایا گیا ہے، اس میں عجلت والی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس پر بحث ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہے احتجاج کرنا وہ جس چیز پر چاہے احتجاج کریں، ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے لیے بڑے قابل احترام ہیں۔ بل کا مسودہ تمام لوگوں کے پاس موجود تھا۔

خیال رہے کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026ء کی حمایت کا فیصلہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں