اسحاق ڈار چار روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، ان کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں اسحاق ڈار صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کا معاملہ زیرِبحث لائیں گے۔

اسحاق ڈار اور آئی ایم او سیکریٹری جنرل کے درمیان علاقائی بحری سلامتی پر بات چیت ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں