فلسطینی طلبہ کی پاکستان میں ہاؤس جاب، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور رجسٹریشن نہیں ہوگی: پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فلسطینی طلبا سے متعلق فیصلہ کرلیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق فلسطینی طلبا کو پاکستان میں صرف کلینیکل ٹریننگ کی اجازت ہوگی، ہاؤس جاب، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

فلسطینی طلبا کو کلینیکل ٹریننگ کی سہولت مستقل پالیسی، یا استحقاق تصور نہیں ہوگا، غیر ملکی گریجویٹس کے لیے قومی رجسٹریشن امتحان کا قانونی راستہ موجود نہیں۔

14 جولائی کے اجلاس میں فلسطینی طلبا کو مزید سہولت دینے کی درخواستیں مسترد کی گئی تھیں، میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو فلسطینی طلبا سے متعلق پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ میڈیکل و ڈینٹل ادارے فلسطینی یا دیگر غیر ملکی طلبا سے نئے وعدے اور یقین دہانیاں نہ کروائیں،  پی ایم اینڈ ڈی سی نے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلبا سے متعلق سرکلر تمام میڈیکل اداروں کو ارسال کردیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں