پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی صبح طلب
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 15 اکتوبر کی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طےکرلی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے11 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا، دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کےلیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر جمعرات کو صبح ساڑھے11بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا، مشترکہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




