سائنس دانوں نے قدیم رومی شیشے کا رنگ بدلنے کا راز دریافت کرلیا

سائنس دانوں نے قدیم رومی شیشے کا رنگ بدلنے کا راز دریافت کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنس دانوں نے قدیم رومی شیشے کا رنگ بدلنے کا راز دریافت کرلیا۔ لائکورگس کپ کی حیرت انگیز خصوصیت دوبارہ تخلیق، شیفیلڈ یونیورسٹی ماہرین نے رومی تکنیک کی نقل تیار کرلی۔ سونے اور چاندی کے نینو ذرات کا بنیادی کردار، عام روشنی میں سبز اور پیچھے سے روشنی پڑنے پر سرخ دکھائی دیتا ہے۔ گارڈین کے مطابق برطانوی سائنس دانوں نے تقریباً 1600 سال پرانے رومی شیشے کے مشہور پیالے لائکورگس کپ کے رنگ بدلنے کی خصوصیت دوبارہ تخلیق کرلی ہے۔ برٹش میوزیم میں موجود یہ شاہکار عام روشنی میں سبز جبکہ پیچھے سے روشنی پڑنے پر سرخ دکھائی دیتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں