وفاقی حکومت نے ریفائنریز کیلئے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فارمولا تبدیل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ریفائنریز کےلیے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فارمولا تبدیل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل نے اوگرا کو پیٹرول کے نئے پرائسنگ میکانزم پرخط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے درآمدی کارگو کی اصل لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا، درآمدی کارگو کی اصل لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری دستیاب کارگو کی قیمت کو بنیاد بنایا جائے گا۔

اس میں بھی کہا گیا ہے کہ آئل ریفائنریز اگلے 30 روز تک ایران امریکا جنگ سے پہلے کی سطح پر پریمیم اور دیگر اخراجات برقرار رکھ سکیں گی۔ ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کا تعین7 مارچ 2026 کی سطح پر پریمیم اور کسٹمز ڈیوٹی کی بنیاد پر ہوگا۔

خط میں کہا گیا کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت اور ریفائنری کی قیمت کے درمیان فرق کی رقم پیٹرولیم لیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، لیوی اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم پیٹرول پر ریلیف کے لیے استعمال ہوگی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ریفائنریز ایران امریکا جنگ کے بعد درآمدی پیٹرول کے برابر بھاری پریمیم لیتی رہی ہیں، 7 مارچ کی سطح پر فریز کرنے سے ریفائنریز کی پیٹرول قیمت کم اور درآمدی قیمت زیادہ ہوگی۔

ریفائنریز پیٹرول کی درآمدی قیمت برابر کرنے کے لیے فرق کے برابر رقم لیوی اکاؤنٹس میں جمع کروائیں گی، پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی، 80 روپے فی لیٹر رقم کا صارفین کو ریلیف فراہمی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں