فضل الرحمان سے پہلے بھی اختلافات رہے، لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے پہلے بھی اختلافات رہے لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال میں کرپشن عروج پر پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کےلیے بڑی رقم لی جاتی تھی جو جیبوں میں جاتی تھی، پی ٹی آئی میں کئی گروپس ہیں، ہر گروپ ایک دوسرے سے جنگ کی حالت میں ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میرے مولانا فضل الرحمان سے اچھے مراسم ہیں، جے یو آئی سربراہ سے پہلے بھی اختلافات رہے لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو فوری رد عمل نہیں دینا چاہتا تھا، جے یو آئی کا یہ کہنا معصومیت کا اظہار ہے کہ انہوں نے گورنر راج میں کبھی حصہ نہیں مانگا۔
خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میری ذات پر حملہ مسئلہ نہیں لیکن مولانا حکومت کی ساکھ پر حملہ کر رہے تھے۔




