فرانس میں احتجاجی تحریک کا نیا مرحلہ، پیلی جیکٹ تحریک بھی میدان میں آگئی
پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں مہنگائی، قوت خرید میں کمی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک نے گزشتہ روز نیا رخ اختیار کر لیا، پیلی جیکٹ تحریک نے مزدور تنظیموں سے الگ ہوکر دارالحکومت میں احتجاج کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں طلبہ، مزدور تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھیں، حکومت نے ممکنہ بدامنی کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر رکھے ہیں، احتجاجی تحریک کے آئندہ مرحلے کے حوالے سے پیر 9 نومبر کو اہم پیش رفت متوقع ہے، وزیراعظم سباستیاں لکورنو نے مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں کو ماتینیوں میں سماجی مذاکرات کیلئے طلب کیا ہے، حکومت کی جانب سے طلبہ اور ہائی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سے بھی ابتدائی بات چیت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




