انتخابات میں شکست، ٹرمپ نے سخت گیر اسٹیفن ملر کو چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
کراچی (نیوز ڈیسک)انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ نے سخت گیر اسٹیفن ملر کو چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔ امیگریشن پالیسی معمار کو لانےسے ٹرمپ کے سخت مؤقف پر قائم رہنے کا اشارہ،ملر نے روز3ہزار تارکین وطن گرفتاریوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔ایران پر حملوں، ناکہ بندی و پابندیوں کے حامی،ڈیموکریٹس نے ملر کی امیگریشن پالیسیوں اور انتظامیہ اقدامات کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد اپنے دیرینہ مشیر اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔
Load/Hide Comments




