غزہ میں بارشیں، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44ہزار فلسطینی غیر محفوظ بلڈنگوں میں رہنے پر مجبور،متاثرہ عمارتیں شدید بارشوں کے باعث مزید خطرناک ہوگئیں۔بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے، بچےاور بوڑھے متاثر، 9لاکھ 50ہزاربے گھر افراد سیلاب خطرے سے دوچارہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، کئی پناہ گزین کیمپوں میں خیمے پانی سے بھر گئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے پہلے ہی متاثرہ عمارتوں کے گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ شمالی غزہ کے المینا کیمپ میں بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے خاندانوں کا بستر، کمبل اور کپڑے بھیگ گئے اور بچے سردی سے کانپتے رہے۔
Load/Hide Comments




