نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی کی سیاست کو نقصان پہنچایا: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی: فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی: فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی کی سیاست کو نقصان پہنچایا، ڈالر مافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا، انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں