پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ چوہدری حسین الہٰی

چوہدری حسین الہٰی (فائل فوٹو)۔
چوہدری حسین الہٰی (فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟  

گجرات کے علاقے عالم گڑھ میں جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو دس دن پاکستان 20 دن بیرون ملک ہوتی ہے۔  

چوہدری حسین الہٰی نے کہا ہم وہ نمائندے چاہتے ہیں جو عوام کا دکھ سمجھتے ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہنا کہ جہاز لیا تو کیا ہوا، یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے، یہاں آ کر عوام سے پوچھیں کہ بجلی کا بل کیسے دے رہے ہیں۔ 

چوہدری حسین الہٰی نے مزید کہا وقت آ گیا ہے کہ نئے لوگوں اور نئے چہروں کو آزمایا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں