4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے تحت 103 ارب سے زائد خرچ ہوئے
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 103 ارب 87 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت مختص کیے گئے سالانہ 1 ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا 10 اعشاریہ 38 فیصد استعمال کیا گیا، جو 103 ارب 87 کروڑ روپے ہے۔
وزارت منصوبہ بندی نے جولائی تا اکتوبر 2026ء کے ترقیاتی فنڈز کے اخراجات کی تفصیل جاری کردی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق وزارت صحت کے منصوبوں پر 6 ارب 60 کروڑ روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے منصوبوں پر 6 ارب 87 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 18 ارب 72 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پرمجموعی طور پر 74 ارب 65 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
ایچ ای سی 4 ارب 71 کروڑ روپے اور آئی ٹی و ٹیلی کام وزارت کے منصوبوں پر 1 ارب 44 کروڑ روپے، ریلوے 4 ارب 65 کروڑ اور آئی ٹی و ٹیلی کام کی وزارت کے ترقیاتی منصوبوں پر 1 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔




