پنجاب حکومت نے میری سیکیورٹی واپس لے لی، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
ایک بیان میں چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی ڈیڑھ سال سے میرے ساتھ تھی۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا الزام لگایا۔ جس پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا اشارہ مریم نواز کی طرف تھا؟ میں نے مریم نواز کا نام نہیں لیا تھا۔
چوہدری سالک حسین سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی شافع حسین پنجاب میں وزیر ہیں، کیا وہ استعفی دے رہے ہیں؟
اس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا شافع حسین کو میرے بیان دینے کا علم نہیں تھا اور استعفیٰ کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے، چند دن میں سامنے آجائے گا۔
Load/Hide Comments




