پنجاب میں سب اچھا نہیں ہے، سردار محمود قادر لغاری
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب اچھا نہیں ہے، اندھیر نگری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں تاجروں سے گفتگو میں سردار محمود قادر لغاری نے کہا کہ اللّٰہ پارٹی قیادت کو خوش رکھے، جب موقع ملا گزارش ضرور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پنجاب حکومت سے کہتے ہیں، سب اچھا نہیں ہے، اندھیر نگری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، مہنگائی ہے، غربت ہے، بیروزگاری ہے، بجلی کے بلوں کا عذاب ہے۔
ن لیگی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں حالات اچھے نہیں ہیں، خوشامدی تعریفیں کرتے ہیں، زمینی حقائق یہ نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی مہربانی ہوتی ہے کینسر اسپتال بنا دیں گی، لیکن یہ ہمارا بنیادی حق ہے، احساس کریں، لوگوں کو سانس لینے دیں، نوجوان بیروزگار ہیں، کوئی انصاف نہیں ہے۔
Load/Hide Comments




