شیخ حسینہ کی واپسی پر سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائیگا، بنگلہ دیشی حکام
کراچی (نیوز ڈیسک) دو سال قبل بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی جاچکی ۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے سزا کے خلاف اپیل کی مدت ختم ، ان کی واپسی پر سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے دسمبر میں وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے نئے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ وہ اگست 2024 میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بھارت میں مقیم ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تقریباً 1400 افراد کی ہلاکتوں کے معاملے پر انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔
Load/Hide Comments




