شارجہ بک فیئر، عمان کے 9 صدی پرانے نایاب مخطوطات کی نمائش
شارجہ ( سبط عارف ) شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45ویں ایڈیشن میں سلطنت عمان کے پویلین نے نو صدیوں پرانے نایاب مخطوطات پیش کئے ہیں جن میں فقہ، قرآنی علوم، طب، انسانی جسم کی تشریح، بحری سفر اور تاریخی سیاحت سے متعلق اہم تحریریں شامل ہیں۔نمائش میں 1137ء کا قدیم مخطوطہ، قرآن پاک کی سات قرأتوں پر مشتمل نسخہ بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments




