فوسل ایندھن پر انحصار معیشت اور ماحول دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اقوام متحدہ

فوسل ایندھن پر انحصار معیشت اور ماحول دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اقوام متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فوسل ایندھن پر انحصار معیشت اور ماحول دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، نو بڑی تیل کمپنیوں کا تین ماہ میں 95ارب ڈالر سے زیادہ منافع ، مہنگائی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں،موسمیاتی کانفرنس میزبان ترکیہ اور مذاکرات قیادت کرنیوالا آسٹریلیاکا بھی بجلی پیداوار کیلئے کوئلے و فوسل ایندھن پر انحصار، ترکی کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سے خطاب کرتے ہوئےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے تیل کمپنیوں کے بھاری منافع پر تنقید کی اور کہا کہ جہاں خاندان، کاروبار اور حکومتیں مہنگائی اور توانائی کے بحران کا بوجھ اٹھا رہی ہیں، وہیں نو بڑی تیل کمپنیاں صرف تین ماہ میں 95ارب ڈالر سے زیادہ منافع کمانے کے قریب ہیں۔ دوسری جانب ترکیہ نے 2035تک عالمی توانائی کے استعمال میں بجلی کا حصہ موجودہ تقریباً 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا ہدف پیش کیا ہے، تاہم اس میں یہ شرط شامل نہیں کہ اضافی بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے۔ ماحولیاتی کارکنوں نے اسی بنا پر اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس کے میزبان ترکیہ اور مذاکرات کی قیادت کرنے والا آسٹریلیا بھی اپنی بجلی کی پیداوار کے لیے کوئلے سمیت فوسل ایندھن پر انحصار کرتے ہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں