ایک ماہ بعد بھی ریاض ایئرپورٹ مکمل بحال نہ ہوسکا، صرف 16 فیصد پروازیں آپریٹ
کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فلائٹ آپریشن کی بندش کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود پروازیں مکمل بحال نہیں ہوسکیں۔ دو ہفتے کی مکمل بندش کے بعد پروازیں جزوی بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب تک صرف 16فیصد اوسط یومیہ 120پروازیں شروع کی جاسکی ہیں۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے ساتھ محدود پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ حوثی باغیوں کے حملوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث 10اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ریاض کی بہت سی پروازیں تاحال جدہ یا دمام کے متبادل روٹس کے ذریعے آپریٹ ہو رہی ہیں۔ اگرچہ ریاض ایئرپورٹ بحال ہے لیکن مکمل اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں ابھی وقت ہے۔
Load/Hide Comments




