غزہ پر اسرائیلی حملے، باپ اور 13 سالہ بیٹے سمیت 6 فلسطینی شہید
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملے، باپ اور 13 سالہ بیٹے سمیت 6 فلسطینی شہیدہوگئے۔ درج میں ایک گھر پر فضائی کارروائی میں 3افراد نشانہ بنے، باپ اور بیٹازیتون محلے میں خیمے پر حملے میں شہید ہوئے۔خان یونس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی کو قتل کردیا ،مجموعی شہادتوں کی تعداد 74ہزار سے تجاوز کرگئی ۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک باپ اور اس کے 13 سالہ بیٹے سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق منگل کو غزہ شہر کے علاقے درج میں غبین خاندان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ شہر کے زیتون محلے میں ایک خیمے پر الگ حملے میں باپ اور بیٹا شہید ہوگئے۔ جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گزشتہ سال جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔




