ہاسٹل سے طالبعلم کی پھندا لگی لاش برآمد

ہاسٹل سے طالبعلم کی پھندا لگی لاش برآمد
 
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو 

ٹیکنیکل کالج پشاور کے ہاسٹل سے طالبِ علم کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹیکنیکل کالج کے ہاسٹل کے کمرے سے باجوڑ کے رہائشی طالب علم گوہر علی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گوہر علی کی لاش ہاسٹل کے روم نمبر پانچ میں پھندے سے لٹکی ملی۔ 

ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں