بھٹائی آباد کے گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد

بھٹائی آباد کے گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد
کراچی: بھٹائی آباد کے گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد کے ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی جھگڑے کا لگتا ہے، تینوں خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے۔

پولیس کے حکام کے مطابق واقعے میں زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی شخص اجے خواتین کا ماموں ہے، شبہ ہے کہ ماموں نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے ہیں۔

پولیس کے حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں