کراچی، ٹریلر ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور ویڈیو کی مدد سے گرفتار

کراچی پولیس نے کریم آباد میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں پیشرفت کی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے کہا کہ پولیس نے ٹریلر ڈرائیور محمد چاند کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا، ایک ہیوی وہیکل سڑک پرکھڑی تھی،اس کا قصور نہیں تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹریلر تیز رفتاری سے آیا، جس کے پچھلے ٹائر تلے موٹر سائیکل سوار آئے۔
Load/Hide Comments




