25ویں آئینی ترمیم سے خیبر پختونخوا کی آبادی و رقبہ تبدیل ہوا ہے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم سے خیبر پختونخوا کی آبادی اور رقبہ تبدیل ہوا ہے۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) سب گروپ کا اجلاس مالی ایڈجسٹمنٹ پر غور کے لیے بلایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی کا طریقہ کار آرٹیکل 160 میں واضح ہے، 5 سال بعد نئی معاشی صورتحال کے مطابق نیا ایوارڈ ضروری ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ 7واں این ایف سی ایوارڈ 2015 میں مدت مکمل ہونے کے بعد ختم ہوچکا، ترمیمی حکم کے ذریعے پرانے ایوارڈ کو برقرار رکھا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم سے خیبر پختونخوا کی آبادی اور رقبہ تبدیل ہوا، کئی ماہ کی یقین دہانیوں کے باوجود ترمیم نہ ہونے پر اجلاس سے واک آؤٹ کیا، آئینی طور پر یہ ترمیم 8 سال پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔
Load/Hide Comments




