آئی ایم ایف نظرثانی کام یاب رہی، وزارت خزانہ

آئی ایم ایف نظرثانی کام یاب رہی، وزارت خزانہ
آئی ایم ایف نظرثانی کام یاب رہی، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نظرثانی کام یاب رہی، مثبت نتائج اور اصلاحات صحیح راستے پر ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 21.7 ارب ڈالر ہوگئے جو سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تینتیس ہفتوں سے اضافہ ہورہا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز تک رسائی میں توسیع سے شپنگ کے شعبے میں استحکام آرہا ہے، فیول سیکیورٹی میں بہتری ہے، پاکستان کے پاس 4 ہفتوں کے لیے تیل موجود ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تجارتی راستوں کی بہتری کے ساتھ بندرگاہیں توجہ حاصل کررہی ہیں۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں شرح نمو ڈبل ڈیجٹ سے ہورہی ہے، 50 کروڑ ڈالر سے زائد میں فائیوجی نیلامی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں نمایاں سرمایہ کاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں