بارش سے مکان کی چھت گر گئی، بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے حاجیہ گلی میں پیش آیا۔
واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں: چھت گرنے کے 2 واقعات، 3 افراد جاں بحق
بنوں میں 2 مختلف واقعات میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں اور 1 خاتون کی جان چلی گئی۔
بنوں کے علاقے اخوندان ممہ خیل میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
Load/Hide Comments




