لاہور: کاہنہ میں چھت گرنے کی وجہ سامنے آ گئی، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

لاہور: کاہنہ میں چھت گرنے کی وجہ سامنے آ گئی، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ ملبہ ڈالنے سے ٹی آئرن اور گارڈر کی چھت گری، چھت پر بچوں کی موجودگی میں مٹی ڈلوانا غفلت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا، ماہرین کی رائے بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے وقت خاتون ٹیچر اور 20 بچے چھت کے نیچے موجود تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی اموات سر کی ہڈیوں پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت سامنے نہیں آئی ہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں