لاہور: زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک راہ گیر بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک راہ گیر بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی 4 مزدوروں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زیر تعمیر مکان کے ساتھ واقع اسکول میں لگے سمر کیمپ میں بچے موجود تھے، زیر تعمیر مکان کی پہلے دیوار گری دیوار گرنے سے مکان کی چھت بھی گر گئی۔
Load/Hide Comments




