وزیرِ اعظم آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ

وزیرِ اعظم آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ایران میں شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا بھی ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد جلد از جلد طے کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

ترجمان نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے استعمال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا۔

پاک بھارت اہم شخصیات کے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو لکھے گئے خط کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نہ اس کی توثیق کرتی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کر سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں