وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس
مریم نواز : فائل فوٹو
مریم نواز : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے حادثے میں بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کمشنر لاہور، ڈی جی ریسکیو سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، 10 سے زائد بچوں کو ملبے سے بحفاظت ریسکیو کرنے پر ریسکیو 1122کو شاباش دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمی بچوں اور دیگر کو بہترین اور فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا، غفلت یا غیر معیاری تعمیرات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قائم ایسے تمام اسکولوں کی عمارات کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا، ریسکیو آپریشن میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں