ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں ڈیگریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ ٹریفک کو اس دوران متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں